اسلام آباد: (دنیانیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا ، نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں ڈسکوز کی جانب سے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ، بجلی کی قیمت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی ، اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے تحریری تفصیلی فیصلہ تمام امور کے جائزے کے بعد جاری کیا جائے گا۔