لاہور (دنیا انویسٹی گیشن سیل) پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سےابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 بار اضافہ ہو چکا ہے ۔
اپریل 2022 سے ابتک مجموعی طور پر بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 18.39 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا، نیپرا کے دستاویزات کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی جانب سے جولائی، اگست ، اکتوبر 2022 اور 22 جولائی 2023 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا گیا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ یکم جولائی 2022 کو کیا گیا، یکم جولائی 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 4.06 روپے، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 2.69 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 3.21 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.51 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 1.43 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 2.07 روپے جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 3.39 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2022 میں نیپرا نے 300 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 0.95 روپے کمی کرتے ہوئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 21.33 روپے سے کم کر کے 20.28 روپے فی یونٹ کر دیا تھا، بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ اگست 2022 میں ہوا، جب بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.43 روپے تک اضافہ کیا گیا۔
اگست 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف 13.48 روپے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 4.15 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 4.43 روپے کا اضافہ کیا گیا، اسی طرح 301 سے 400 یونٹ، 401 سے 500 یونٹ، 501 سے 600 یونٹ اور 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 4.35 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 3.40 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ اکتوبر 2022 میں کیا گیا، جب بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.10 روپے تک اضافہ کیا گیا۔اکتوبر 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف 13.48 روپے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 0.37 روپے،201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.67 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.90 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے 1.65 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 2.15 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 2.65 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 4.10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور پلانٹس کی فنی خرابی، ایندھن کی عدم دستیابی سے خزانے کو اربوں کا نقصان
پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے حالیہ دنوں میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں چوتھی بار 22 جولائی 2023 کو 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیے جانے والے اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 4 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 6.50 روپے، جبکہ 401 سے 500 یونٹ، 501 سے 600 یونٹ، 601 سے 700 یونٹ تک اور 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 7.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوں، پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مجموعی طور پر 18.39 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 11 اپریل 2022 سے ابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیے جانے والے مجموعی اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ تک والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 7.06 روپے،101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 11.21 روپے،201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 13.31 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 10.80 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے 14.01 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 15.43 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 16.57 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں مجموعی طور پر 18.39 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔