اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 16, 2023
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بجٹ میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے اقدامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کےوفدکی ملاقات ، سیاسی صورتحال پرمشاورت
جے یو آئی رہنماؤں نے وزیراعظم کے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف بھی کی۔