وزیر اعظم شہباز شریف کا باکو میں اجاری شہر کا دورہ

Published On 15 June,2023 11:14 pm

باکو: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں اجاری شہر کا دورہ بھی کیا۔

شہباز شریف نے اجاری شہر میں مختلف تاریخی عمارتوں اور میوزیم کا جائزہ لیا، وزیر اعظم کو اجاری شہر میں قدیم ملتان کاروان سرائے کا بھی دورہ کرایا گیا۔

قدیم ملتان کاروان سرائے میں قدیم شاہراہ ریشم پر سفر کرنے والے تجارتی قافلے پڑاؤ کیا کرتے تھے، وزیر اعظم کو میوزیم میں قدیم نوادرات بھی دکھائی گئیں۔