کراچی: (دنیا نیوز) کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم کو کے الیکٹرک کی اجارہ داری، ناقص کارکردگی پر خط پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید بہترین موقع ہے، شہریوں کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائی جاسکے، نئی کمپنیز کو بھی لائسنس کا اجرا کیا جائے تا کہ سستی بجلی کے آپشنز دستیاب ہوں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے کراچی میں نئی وفاقی یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی، خالد مقبول صدیقی نے انڈسٹریل زونز کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئےخصوصی اقدامات کی درخواست کی۔
دریں اثنا وزیر اعظم نے "بپرجوئے" کے پیش نظرتشکیل دی گئی وفاقی ایمرجنسی کمیٹی میں امین الحق کو شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔