بپر جوائے: وزیراعظم نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی

Published On 14 June,2023 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری طوفان بپر جوائے کے نتیجے میں پیش آنے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پاور اور وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق شامل ہیں، کمیٹی میں متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔

کمیٹی سمندری طوفان کی صورتحال میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی، کمیٹی سمندری طوفان بپر جوائے کے پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیدا ہونی والی صورتحال، نقصانات کا بھی جائزہ لے گی۔