کراچی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان "بپر جوئے" کے پیش نظر پاک فوج کے تازہ دم دستے ٹھٹھہ اور سجاول میں تعینات کر دئیے گئے۔
جی او سی حیدر آباد ڈویژن نے سائیکلون کے سلسلے میں کیٹی بندر ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے سول انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کو انخلاء کے جاری عمل کو تیز کرنے اور عقبی علاقوں میں قائم سیٹلمنٹ کیمپوں میں لوگوں کو رہنے کی ہدایت کی۔
ممکنہ سمندری طوفان "بپر جوئے" سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔