حیدر آباد: (دنیا نیوز) سمندری طوفان کے پیش نظر حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت 14 سے 16 جون تک ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت 9 اضلاع میں فرسٹ ایئر کے امتحانات جاری ہیں، حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے 14 جون سے 16 جون تک ہونے والے تین دنوں کے تمام پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔
ناظم امتحانات حیدرآباد کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔