پاک بحریہ کے ساحلی علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں: ترجمان

Published On 14 June,2023 11:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان بپرجوائے کے حوالے سے پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی کاموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جوانوں نے شاہ بندر سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماہی گیروں کی حفاظت کیلئے سمندرمیں پٹرولنگ جاری ہے، 64 ماہی گیروں کو سمندرسے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیڈ کوارٹرز کمانڈر کراچی کے زیرانتظام سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، ساحلی علاقوں میں موجود پاک بحریہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔