وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

Published On 15 June,2023 12:36 pm

باکو: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔

وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما بعد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کریں گے۔

آذر بائیجان کے وزراء کا ایک وفد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریگا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روز سرکاری دورے پر آذربائیجان میں ہیں۔