اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے آج دو بڑے حکومتی اتحادیوں کی ملاقات شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، الگ الگ ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔