اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے حادثات پر 4 تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
لاہور، پشاور، فیصل آباد اور فاٹا میں کرنٹ لگنے کے حادثات پیش آئے جن کے متعلق سماعت نیپرا ہیڈ کواٹر میں ہوئی، نیپرا حکام لیسکو، پیسکو، فیسکو اور ٹیسکو کے سربراہوں کو طلب کر لیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ چاروں کمپنیاں شہریوں کی جانیں محفوظ بنانے میں ناکام رہیں، چاروں کمپنیوں کے بجلی کے کھمبے غیر معیاری ہیں، کھمبوں میں کرنٹ روکنے کی صلاحیت نہیں ہے۔