اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن وسیم مختار کو چیئرمین نیپرا لگائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مختار کے نام کوحتمی شکل دے دی ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ سے آج سرکولیشن کے ذریعے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا منظوری دیے جانے کا امکان ہے، وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے، باقی دو ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔
خیال رہے کہ اس وقت چیئرمین نیپرا محمد توصیف فاروقی ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 5 اگست 2019 کو بطور چیئرمین نیپرا عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔