اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اے ٹی سی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، پرویزالہٰی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔
وکیل پرویزالہٰی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔