راولپنڈی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویزرشید نے کہا ہم سے ہماری زبان ہی نہیں تاریخ بھی چھین لی گئی ہے۔
پرویز رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے پڑھنے کا شوق نہیں تھا تبھی وزیر بن گیا، اگر پڑھا لکھا ہوتا تو شاید وزیر نہ ہوتا، ہم سے ہماری زبان ہی نہیں بلکہ تاریخ بھی چھین لی گئی ہے، جو تاریخ ہمارے بچوں کو پڑھائی جاتی ہے اس کا دور دور تک حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
پرویز رشید نے مزید کہا راولپنڈی نے بڑے تخلیقی ذہن کے لوگ پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملک کی ترقی اور اسے وسعت دینے کیلئے اپنی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔