لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن سٹیپ کے نام رہی، سٹیپ کے محمد علی نے 200 میں سے 193 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ری کنڈکٹ نہیں ہو گا، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ
سٹیپ کے حمزہ ریاض اور محمد فرقان نے 200 میں سے 192 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، تینوں پوزیشن ہولڈرز نے انٹرمیڈیٹ پنجاب کالج سے کیا۔