لیہ میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ، 2 مزدور جاں بحق، پانچ زخمی

لیہ میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ ، 2 مزدور جاں بحق، پانچ زخمی

حادثہ تعمیراتی سامان سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا ، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے شٹرنگ کے سامان پر سوئے ہوئے مزدور نیچے دب گئے ۔

ریسکیو کے مطابق مرنے والے مزدوروں کی شناخت 18 سالہ عدنان اور 34 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں طارق،ایوب، رفاقت،وسیم اور کاظم شامل ہیں۔

تمام مزدوروں کا تعلق ضلع بھکر سے ہے ، میتوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا گیا۔