چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا

Published On 18 September,2023 08:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز روسٹر تشکیل دے دیا، رواں ہفتے 5 بینچ سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر1 چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل، بنچ نمبر2 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مسرت ہلالی شامل، بینچ 3 جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔

بینچ نمبر4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر اور جسٹس محمد علی مظہر شامل، بینچ نمبر 5 جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔