نگران وزیر اعظم کی ازبک صدر، ایم ڈی آئی ایم ایف اور بل گیٹس سے ملاقاتیں

Published On 21 September,2023 02:26 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق نے ازبکستان کے صدر، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

انوارالحق کاکڑ اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف نے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا، دونوں سربراہوں نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا، نگران وزیر اعظم نے پاک ازبکستان تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کیلئے کوششوں پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کا اعادہ بھی کیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے بچوں کی نشونما اور صنفی برابری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کو عالمی وباؤں سے بچانے کیلئے مالی وسائل مہیا کریں: نگران وزیراعظم

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پولیووائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے، بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔
 

Advertisement