آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

Published On 22 September,2023 03:00 pm

راولپنڈی : (دنیانیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،  ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔