بھارت طویل عرصے سے بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، جان اچکزئی

بھارت طویل عرصے سے بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، جان اچکزئی

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت طویل عرصے سے بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور بلوچستان میں بے گناہ انسانی جانوں کے قتل کا ذمہ دارہے، بھارت ایک دہشت گرد ملک، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں کینیڈا سمیت پوری دنیا میں پھیل چکی ہیں۔

نگران صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھایا، بھارت کا پوری دنیا میں ریاستی دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔