کراچی (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم کرنے والوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑنا ہوگا۔
رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ ایم کیو ایم بہت آسان ہو گئی ہے، اللہ نہ کرے مشکل والی ایم کیو ایم سے گزرنا پڑے، آج شہدا قبرستان میں تالے پڑے ہیں، ہزاروں ماؤں کے بچے دنیا سے چلے گئے، اگر ہم نے اپنے مقصد کو چھوڑ دیا تو حساب دینا پڑے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا پینے کا پانی ملتا نہیں اور سیوریج کا پانی نکلتا نہیں، آج بھی کوٹہ سسٹم بدترین شکل میں موجود ہے، ہم مظلوم ہیں اور ہم پر ہی الزام لگا دیا جاتا ہے، لوگ جھوٹ بول کر اپنی دکان چمکا رہے ہیں، آج سوشل میڈیا کا دورہے، الیکشن قریب آگئے ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کراچی شہرمیں 25 لاکھ 60 ہزار ووٹ چاہئیں، مردم شماری کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان ہمارے ہیش ٹیگ کی وجہ سے سے جاگے۔