وفاق کے گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد

وفاق کے گریڈ 17 کے 10 افسروں کی خدمات واپڈا کی مختلف کمپنیوں کے سپرد

وفاق سے اویس ارشاد بھٹی کی خدمات آئیسکو کو سپرد کردیں، پنجاب حکومت سے رافعہ قیوم کی خدمات فیسکو کے سپرد کی گئیں، پنجاب حکومت سے محمد مرتضیٰ کی خدمات میپکو کے سپرد کی گئیں، پنجاب حکومت سے ماہم مشتاق کی خدمات گیپکو کو سپرد کردی گئیں، پنجاب حکومت سے سارہ لونی کی خدمات لیسکو کو سپرد کردی گئیں۔

سندھ حکومت سے محمد شہزاد احمد کو حیسکو میں تعینات کر دیا گیا، سندھ حکومت سے محمد احمر علی کی خدمات سیپکو کو سپرد کردی گئیں، بلوچستان حکومت سے حمود الرحمان کی خدمات کیسکو کے سپرد کردی گئیں، خیبرپختونخوا حکومت سے محمد ہاشم عظیم کو پیسکو، خیبرپختونخوا حکومت سے محمد وقاص مسعود چودھری کو ٹیسکو میں لگا دیا گیا۔