نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کی عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امید ہے موجودہ سال اور آنے والے برسوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کامیابیوں کے مزید سنگ میل عبور کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشگوار ہوں گے۔