محسن نقوی کے چیف سکیورٹی افسر کی سینئر ایس پی کے عہدے پر ترقی

محسن نقوی کے چیف سکیورٹی افسر کی سینئر ایس پی کے عہدے پر ترقی

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے حمزہ امان اللہ کو سینئر ایس پی کے بیج لگائے، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حمزہ امان اللہ کو پروموشن پر مبارک باد دی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔