یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر پراسیکیوشن کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔

بنچ کے رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہوئی، دو رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے 9 مئی واقعات میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مزید نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔