کراچی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کراچی نے انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پرحملے کے واقعہ سے لاتعلقی کااعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ گزشتہ شب انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے سے ہمارا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، اب تک پی ٹی آئی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، دفتر کی سٹریٹ پر کیمرے نصب ہیں، شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی نے مزید کہا چند سازشی عناصر ایسی سازشوں سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں موجود کارکن تشدد اور انتشار پر یقین نہیں رکھتے، ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی نے مزید کہا اس وقت تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کیلئے تمام سیاسی مخالفین متحد ہوچکے ہیں، شبہ ہے اس واقعہ میں پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کا ہاتھ ہو۔