نگران وزیراعظم کا شہید میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش

نگران وزیراعظم کا شہید میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کو خراج عقیدت پیش

نگران وزیراعظم نے ضلع ژوب میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔