کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے مجوزہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اقدامات اور مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی، فیصلہ ساز انتظامی فورم پر مشاورت کے بعد اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں پاسپورٹ کے آسان اجراء کے لئے وزارتِ داخلہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔