اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی کارروائی رکوانے کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ کے ذریعے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 17 اکتوبر کو ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے کیس رکھا ہوا ہے، سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع دیا جائے۔