پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے کہا کہ رضا کارانہ واپس جانے والے غیر ملکیوں کو تمام سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا کے حوالے سے کہا کہ صوبہ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد 31 اکتوبر سے قبل اپنے ملک واپس چلے جائیں، حکومت رضا کارانہ طور پر اپنے ملک جانے والوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرے گی۔
محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کو واپس جانے والے غیرملکیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت واپسی چاہتی ہے۔