اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد سے نواز شریف لاہور روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
Mian Nawaz Sharif will reach Islamabad in the afternoon of Saturday 21st October 2023 and will later leave for Lahore to address the Jalsa at Minar-e-Pakistan, InnshaAllah.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19, 2023
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 21 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔