سپریم کورٹ جج تعیناتی: عرفان سعادت کا نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

سپریم کورٹ جج تعیناتی: عرفان سعادت کا نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عرفان سعادت خان کی تعیناتی کی سفارش اتفاق رائے سے کی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔