کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے نگران وزیرقانون عمر سومرو کو مزید وزارتوں کے قلمدان سونپ دیئے۔
سندھ حکومت نے نگران وزیر قانون، انسانی حقوق و مذہبی امورعمرسومرو کو مزید چار وزارتوں کے قلمدان سونپے، جن میں پارلیمینٹری افیئراینڈ کریمنل پراسیکیوشن، اوقاف اور عشر زکوٰۃ کے قلمدان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نگران حکومت بننے پر عمر سومرو کو نگران وزیر قانون کا قلمدان دیا گیا تھا۔