کراچی: (دنیا نیوز) سابق سینیٹرسسی پلیجو نے ٹھٹھہ کے میرپورساکرو کی صوبائی اسمبلی کی نشست ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔
سسی پلیجو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کر دی، انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے میرپورساکرو کی صوبائی اسمبلی کی نشست ختم کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کر کے میرپورساکرو کی صوبائی اسمبلی کی نشست بحال کرے، الیکشن کمیشن زمینی حقائق کو نظر میں رکھ کر حلقے کے عوام کو نمائندگی سے محروم نہ کرے۔