کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈی آر اوز کی تقریب حلف برداری

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ڈی آر اوز کی تقریب حلف برداری

ڈی آر اوز سے الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے حلف لیا، 17 ریٹرننگ افسران اور 34 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے پرامن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، تمام مراحل کا خوش اسلوبی سے طے کرنا اور انتخابات کا انعقاد ہم سب کی آئینی اور قومی ذمہ داری ہے۔

ڈی آر اوز سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔