نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے جرمن سفیر کی ملاقات

Published On 30 October,2023 10:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ اور جرمنی کے سفیر کی ملاقات میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز بھی شریک ہوئے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مقبول باقر نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، جرمن سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم جرمنی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی میں مدد کی، جرمن سفیر نے کہا کہ 180 ملین یورو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دیئے تھے، پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ اور جرمن سفیر نے سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام پر بات چیت کی، جرمنی کے سفیر نے کہا کہ جرمن ایجوکیشن سسٹم سے پاکستان کے طلبہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں، مقبول باقر نے کہا کہ پہلے زبان کا مسئلہ تھا اب جرمن زبان سیکھنے کیلئے سندھ میں ادارے موجود ہیںِ۔