لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج عصر کی نماز کے بعد شروع ہوگا۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں آنے والوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچ گئے ہیں، سالانہ تبلیغی اجتماع آج عصر کی نماز کے بعد شروع ہو کر اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔