عام انتخابات کی تیاریاں: خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کا سٹاف کیلئے افسران کو مراسلہ

عام انتخابات کی تیاریاں: خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کا سٹاف کیلئے افسران کو مراسلہ

انتخابات میں ڈیوٹی دینے کیلئے 5 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کی لسٹ تیار کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات عنقریب منعقد ہو رہے ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے شہر کے چاروں ٹاؤنز کے سکولوں کے اساتذہ کی لسٹ تیار کی گئی، اساتذہ کی فہرست میں آئی بی این اور ای میل ایڈریس شامل نہیں ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایجوکیشن افسران لسٹ کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات شامل کر دیں اور تصدیق شدہ فہرست محکمہ تعلیم کے دفتر کو 2 دن میں ارسال کریں۔