ن لیگ سے اتحاد: ثابت ہوگیا ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے: سعید غنی

Published On 07 November,2023 05:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد سے ثابت ہوگیا ایم کیو ایم کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ تنہا الیکشن لڑنے کی دعویدار تھی، ایم کیو ایم نے ثابت کر دیا ہے اس میں اب الیکشن لڑنے کی سکت نہیں رہی، اب کسی قسم کی کوئی امداد ایم کیو ایم کو سہارا نہیں دے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا انتخابی اتحاد قائم، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کا اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

سعید غنی نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ایم ایل این کا غیر فطری اتحاد متوقع تھا، ہم اس اتحاد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، یہ اتحاد ثابت کرتا ہے یہ جماعتیں پیپلزپارٹی کا تنہا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے اور انشااللہ عام انتخابات میں بھی بڑی جماعت رہے گی۔