لاہور: ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 12 November,2023 02:08 pm

لاہور: (دنیانیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 35سالہ بلال اور 35سالہ میاں داد شامل ہیں ۔

تصادم کے بعد ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارروائی کا آغاز کردیا۔