بارش کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پرآگیا

Published On 11 November,2023 10:43 am

لاہور : (دنیانیوز) شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور کی فضا بھی بہتر ہوگئی۔

بارش کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھےنمبر پرآگیا، شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ہے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 201 ریکارڈ کیا گیا، زمان پارک کے اطراف میں171 ، مال روڈ کے اطراف میں 166،اپرمال کینال روڈ پر 179جبکہ شملہ پہاڑی کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر آج کے روز لاک ڈاؤن سے پابندی ہٹا دی، آنے والے دنوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو مانیٹر کرکے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائےگا۔