سموگ ایمرجنسی کے تحت لہور لہور اے فیسٹیول بھی متاثر

Published On 07 November,2023 08:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سموگ ایمرجنسی کے تحت لہور لہور اے فیسٹیول بھی متاثر ہو گیا، سموگ میں اضافہ ہونے پر پی ایچ اے فیسٹیول کی سرگرمیاں تین دن کے لیے معطل کر دی گئیں۔

جیلانی پارک میں جاری فیسٹیول 10 سے 12 نومبر تک بند رہے گا، جیلانی پارک میں فیسٹیول دیکھنے کے لیے آنے والوں کے سبب جیل روڈ پر رش رہتا ہے، جیل روڈ پر ٹریفک کا جام رہنا بھی فضائی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیسٹیول کی دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پیر کے روز فیصلہ کیا جائے گا۔