دفعہ 144 خلاف ورزی کیس: فواد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس: فواد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

فواد چودھری کے وکیل ایڈووکیٹ قمر عنایت عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ فواد چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔