ن لیگ میں غیر مشروط شامل ہوا، نواز کی قیادت میں ترقی کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے: جام کمال

ن لیگ میں غیر مشروط شامل ہوا، نواز کی قیادت میں ترقی کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے: جام کمال

ن لیگ میں شمولیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے کے فیصلے میں وقت لگتا ہے، کافی مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ سمیت بلوچستان کی 30 سے زائد سیاسی شخصیات لیگ میں شامل

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی بلوچستان کی ترقی کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں مدد کریں، بلوچستان عوامی پارٹی کا وجود موجود ہے، بی اے پی میں ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جام کمال نے کہا کہ 2018ء سے 2023ء تک بی اے پی بہت سی تبدیلیاں دیکھیں، بی اے پی میں گیا تھا تو کوئی مطالبہ نہیں تھا، ن لیگ میں بھی بغیر کسی شرط کے شامل ہوا ہوں۔