امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ

Published On 16 November,2023 05:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کرنے والے امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس اور پیٹر رچ شامل ہیں۔

امریکی وفد نے جیل میں مسیحی حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی، جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔