محسن نقوی کا بیدیاں روڈ کا دورہ، انڈر پاس کے اطراف سڑکوں کے تعمیراتی کام کا معائنہ

Published On 17 November,2023 09:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بیدیاں روڈ پہنچ گئے، انڈرپاس کے سائیڈ روڈز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے علی الصبح بیدیاں روڈ کا دورہ کیا، انڈر پاس کے دونوں اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا۔

کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے سٹرکوں کی تعمیر کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 10 روز میں سائیڈ روڈز کو ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا اور سائیڈ روڈز کی گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سائیڈ روڈز کی جلد تعمیر کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

صوبائی وزراء عامر میر، بلال افضل، ابراہیم مراد، انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔