پشاور : (دنیانیوز) بلوچستان اورخیبرپختونخواحکومتوں نےبھی فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی۔
درخواست میں اپیلوں پر حتمی فیصلےتک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کی گئی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں۔
یاد رہے کہ وزارت دفاع نے بھی سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے ۔