حیدر آباد: عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح

حیدر آباد: عام انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح

الیکشن سیل کا افتتاح ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرعبد الوسیم، انیس قائم خانی، کہف الوری اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی نے کیا۔

الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر پارٹی عہدیداران کے علاوہ کارکنان بھی موجود تھے، ایم کیو ایم کا الیکشن سیل حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ آفس سے مرکزی الیکشن سیل زون کیلئے کام کرے گا۔