نگران وزیر اعلیٰ کے پی کا دورہ صوابی، ناقص کارکردگی پر پٹواری، سکول پرنسپل معطل

نگران وزیر اعلیٰ کے پی کا دورہ صوابی، ناقص کارکردگی پر پٹواری، سکول پرنسپل معطل

جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے خسرہ گرداوری رجسٹرمیں غلطیوں پر پٹوار حلقہ موضع شاہ منصور کے پٹواری عمران کو معطل کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول کنڈا صوابی کے پرنسپل رضوان اللہ کو بھی معطل کر کے ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے دونوں افراد کے معطلی کے تحریری حکم نامے بھی جاری کر دیئے گئے۔